• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 367

    عنوان: کیا آگ سے ۹۵ فیصد جلی ہوئی لاش کو غسل دینا ضروری ہے؟

    سوال:

    میں کناڈا کا رہنے والاہوں۔ ایک مسئلہ درپیش ہے، اسی سلسلے میں رہ نمائی مطلوب ہے۔ کیا آگ سے ۹۵ فیصد جلی ہوئی لاش کو غسل دینا ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 367

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 233/م=246/م)

     

    اگر لاش جل کر بالکل راکھ نہ ہوگئی ہو بلکہ جلنے کے بعد بھی میت کا سر اور جسم کا نصف حصہ موجود ہو یا اکثر بدن موجود ہو تو اس کو غسل دینا ضروری ہے، ہٰکذا في الہندیة وغیرہا.


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند