• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 176283

    عنوان: میت كا چہرہ دیكھنے كے بارے میں كیا حكم ہے؟

    سوال: حضرت زیادہ تر لوگ میت کی صورت دیکھنا ضروری سمجھتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے ؟ آپ واضح فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176283

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:519-417/L=6/1441

    میت کی صورت دیکھنے میں مضائقہ نہیں، دیکھ سکتے ہیں ؛لیکن دیکھنا کوئی لازم اور ضروری نہیں ہے ۔

    عائشة رضی اللہ عنہا، زوج النبی صلی اللہ علیہ وسلم أخبرتہ، قالت: أقبل أبو بکر رضی اللہ عنہ علی فرسہ من مسکنہ بالسنح حتی نزل، فدخل المسجد، فلم یکلم الناس حتی دخل علی عائشة رضی اللہ عنہا، فتیمم النبی صلی اللہ علیہ وسلم وہو مسجی ببرد حبرة، فکشف عن وجہہ، ثم أکب علیہ، فقبلہ.( صحیح البخاری،رقم الحدیث: 1241،باب الدخول علی المیت بعد الموت إذا أدرج فی أکفانہ)

    نوٹ: اگر میت عورت ہو تو غیر محرم مرد کے لیے اس کا دیکھنا اسی طرح اگر مرد ہو تو غیرمحرم عورت کے لیے اس کا دیکھنا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند