• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 175542

    عنوان: کیا میت کی تدفین سے پہلے دعائے مغفرت جائز ہے ؟

    سوال: کیا میت کی تدفین سے پہلے دعائے مغفرت جائز ہے یا ناجائز؟

    جواب نمبر: 175542

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 486-367/B=05/1441

    نماز جنازہ بذات خود دُعا ہے، نماز کے بعد تدفین سے پہلے مستقلاً دعاکرنا ثابت نہیں؛ بلکہ کتب فقہ میں اس کو منع کیا گیا ہے۔ قال الشامي: فقد صرحوا عن آخرہم بأن صلاة الجنازة ہيالدعاء للمیت إذ ہو المقصود منہا ۔ (ردالمحتار، باب صلاة الجنازة: ۳/۱۰۶، زکریا دیوبند) ولا یقوم بالدّعاء في قراء ة القرآن لأجل المیت بعد صلاة الجنازة وقبلہا ۔ (خلاصة الفتاوی، کتاب الصلاة، الفصل الخامس والعشرون في الجنائز، نوع منہ ، ۱/۳۲۵، أشرفي دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند