• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 175411

    عنوان: كیا میت كے مصنوعی دانت نكالنا ضروری ہے؟

    سوال: حضرت میری خالہ کے 3 دانت ہل گئے تہے توانہوں نے ان دانتوں کی جگہ دوسرے دانت لگوائے جو کہ فکس ہوتے ہیں یعنی انہیں اتارا نہیں جا سکتا. اب وہ کہتی ہیں کہ یہ بتا دیں کہ آیا ایسا کرنا صیح ہے. نیز انہیں اتارا نہیں جاسکتا تو مرنے کے وقت ان دانتوں کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے توبہ استغفار بہی کی ہے لیکن انہیں اس بات کی پریشانی ہے کہ موت ہونے کی صورت میں بہی دانت اتر نہیں سکتے کیا اس صورت میں مردے کا غسل ہوجاتا ہے؟

    جواب نمبر: 175411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 424-341/H=03/1441

    فکس دانت لگوانے میں بھی کچھ حرج نہیں بلکہ بلاکراہت جائز ہے وفات ہو جانے پر ان دانتوں کو نکالنے کا حکم نہیں ہے ان دانتوں کے لگے ہوئے ہونے کی حالت میں زندہ اور میت دونوں کا غسل درست ہو جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند