• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 171906

    عنوان: دانتوں كو جلاكر راكھ بنانا؟

    سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ گزشتہ روز بندہ نے انسانی ہڈی کو راکھ بنانے سے متعلق ایک سوال پوچھا تھا۔جس کی فتوی آئی ڈی:171846تھی۔ اس میں ایک ضروری وضاحت عرض کرنی تھی جو کہ درج ذیل ہے۔ یہاں انسانی ہڈیوں سے مراد صرف وہ انسانی دانت ہیں جو لوگ اپنی مرضی خود نکلوا دیتے ہیں ۔دانتوں کے ڈاکٹروں سے یہ دانت حاصل کرکے مذکورہ طریقہ سے ان کی راکھ بنائی جائے گی اور دوا میں استعمال کی جائے گی۔دانتوں کے علاوہ انسانی ہڈی کا حصول تقریبا نا ممکن ہے۔جزاکم اللہ ۔بندہ محمد بلال کھوسہ، جامعہ عثمان بن عفان،ڈیرہ غازیخان،پنجاب پاکستان

    جواب نمبر: 171906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1127-987/D=11/1440

    دانت کا بھی وہی حکم ہے جو دیگر ہڈیوں کا ہے اس کا جلانا منع ہے اور جلانے کا وہ طریقہ بھی جائز نہیں جو سوال میں مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند