• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 170858

    عنوان: كیا میت كو قبر میں اتار كر مٹی ڈالتے ہوئے دعا پڑھنا سنت ہے؟

    سوال: میت کو قبر میں رکھنے کے بعد تین بار مٹی ڈلی جاتی ہے اور یہ دعا پڑھی جاتی ہے؛” منہا خلقناکم و فیہا نعیدکم و منہا نخرجکم تارة اخری“۔ کیا یہ عمل سنت ہے؟

    جواب نمبر: 170858

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:878-781/sd=11/1440

    مذکورہ دعا ایک ضعیف حدیث سے ثابت ہے ۔

    قال العثمانی التھانوی: فی التلخیص الحبیر(۱۶۴/۱) وعن أبی أمامة رضی اللہ عنہ رواہ الحاکم أیضا، والبیھقی، و سندہ ضعیف، ولفظہ: لما وضعت أم کلثوم بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فی القبر قال رسول اللہ صلی اللہ عیہ وسلم منہا خلقناکم وفیہا نعیدکم ومنہا نخرجکم تارة أخری بسم اللہ وفی سبیل اللہ، وعلی ملة رسول اللہ۔( اعلاء السنن: ۳۰۷/۸) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند