عبادات >> احکام میت
سوال نمبر: 169936
جواب نمبر: 16993601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 838-879/B=11/1440
احادیث میں جنازہ کے پیچھے چلنے سے مراد یہ ہے کہ گھر سے قبرستان تک جنازہ کے ساتھ ساتھ جائے یہی سنت طریقہ ہے اسی پر ثواب ملے گا۔ درمیان سے جو لوگ ۴/ قدم چلے لیتے ہیں اس پر ثواب کی کوئی روایت ہمیں نہیں ملی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
مرد میت كو كون كون سی عورتیں چھوسكتی ہیں؟
3843 مناظرمیں اپنی جائداد جو کہ ایک مکان ہے جس کی
مالیت ایک کروڑ پچاس لاکھ ہے اپنی زندگی میں ہبہ کرنا چاہتاہوں۔ میرے اوپر ایک بہن
کا بارہ لاکھ کا قرضہ بھی ہے۔ میرا مکان میرے اور میری پہلی بیوی کے نام پر آدھا
آدھاہے۔ میرا ایک بھانجا ہے جو کہ میرے ساتھ رہتا ہے میرے اولاد نہ ہونے کی وجہ سے
اس کو میں اور میری بیوی دونوں پورا مکان دیناچاہتے ہیں۔ لیکن یہ لوگ بھی تو ہیں (۱)میری دوسری بیوی (۲)میرے تین بھائی (۳)میری تین بہنیں۔آپ بتائیں میں کس طرح سے
تقسیم کروں؟
بہت سارے علمائے کرام کہتے ہیں کہ کلمہ( لاالہ اللہ) کا ستر ہزار یا ایک لاکھ پچیس ہزار مرتبہ پڑھنا اور اس کو بطور ایصال و ثواب کے کسی متوفی شخص کو بھیجنا بہت بڑا ثواب ہے،جیسے کہ اس سے مردہ کو قبر کے عذاب سے چھٹکارا مل جائے گا۔ کچھ علماء کہتے ہیں کہ یہ کتاب فضائل اعمال میں مذکورہے۔کیا یہ قول کسی قرآنی آیت یا مستند حدیث پر مبنی ہے؟ برائے کرم صحیح حوالوں کے ساتھ قرآن اور حدیث سے اس حقیقت کو واضح کریں۔
5201 مناظركیا ہم مرحوم/ مرحومہ كی غلطیاں معاف كرسكتے ہیں؟
5479 مناظرہم لوگ دلی میں رہتے ہیں کیا ہم لوگ کوٹلہ فیروز شاہ، درگاہ نظام الدین جا سکتے ہیں؟ کسی نے لکھا ہے نہیں، کسی نے لکھا ہے جاسکتے ہیں۔ خلاصہ فرمائیں، کن لوگوں کو جانے کی اجازت ہے اورکن لوگوں کو نہیں؟ اوراصل تقوی کا پہلو اس میں کیا ہے؟
2196 مناظرہمارے یہاں جو کسی کے مرنے کے بعد مرنے والے کے یہاں اس کے ورثاء ختم پڑھتے ہیں اس کے متعلق ہمارے دین میں کیا حکم ہے؟ جب کہ اگر کسی کو منع کیا جائے تو وہ غصہ کرتا ہے او رکہتاہے کہ تم قرآن پڑھنے سے منع کرتے ہو۔ اس کا مجھے اسلامی کتابوں میں سے جواب دیں تاکہ میں کسی کو ثبوت کے طور پر دکھااور سمجھا سکوں۔ (۲) ہمارے یہاں کچھ علماء کرام یہ کہتے ہیں کہ دیوبندیوں کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، اور کچھ یہ کہتے ہیں کہ بریلویوں کے پیچھے نماز نہیں ہوتی اور اسی طرح کچھ اہل حدیثوں کے پیچھے نماز پڑھنے سے روکتے ہیں۔ برائے مہربانی مجھے اس کا جواب حدیث کی روشنی میں دیں۔
3939 مناظرمیں
چند ماہ سے پریشان ہوں۔ مجھے ہر وقت موت یاد آتی ہے۔ اس طرح کہ کوئی بھی کام کروں
تو خیال آتا ہے کہ یہ میرا آخری کام ہے، اور کبھی اس طرح کہ اگر یہ کام کریں تو
موت آجائے گی یا نہ کروں تو موت آجائے گی جس سے کبھی کبھی میرا نقصان بھی ہوجاتا
ہے او رانھیں خیالات کی وجہ سے میری کئی سنتیں چھوٹ جاتی ہیں۔ اور رات کو سوتے وقت
بہت ڈر ہوتا ہے کہ یہی میری آخری رات ہوگی۔ اورایک مرتبہ یہ خیال آگیا کہ رات کو
سوتے وقت سورہ ملک جس دن پڑھوگے اس دن موت آئے گی۔ اس خیال سے تقریباً میرا یہ
سورت پڑھنا چھوٹ گیا۔ ایسے ہی کئی اور خیالات کی وجہ سے کئی احکام چھوٹ رہے ہیں اب
میں کیا کروں؟ اور انھیں خیالات سے ڈر کر یعنی موت سے ڈر کر میں نوافل کا بھی
اہتمام بلا ناغہ کرتی ہوں الحمد للہ۔ تو کیا اس کا اجر مجھے ملے گا؟ برائے کرم
میری رہبری فرماویں ، میں بہت پریشان ہوں۔ موت سے ڈرنا اور لمبی عمر کی دعا کرنا
کیسا ہے؟ میں عالمہ بن کر مرنا چاہتی ہوں لیکن مجھے گھرمیں والدین کی اجازت نہیں
ہے۔ ہر سوال کا واضح اور مفصل جواب دیں تو ممنون رہوں گی۔اللہ جزا دے اور ہم تمام
کو عمل کی توفیق دے۔