• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 166104

    عنوان: کتنے سالوں کے بعدکسی قبر کو نئی قبر بنا سکتے ہیں؟

    سوال: براہ کرم، بتائیں کہ کتنے سالوں کے بعدکسی قبر کو نئی قبر بنا سکتے ہیں؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 166104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:150-97/sd=2/1440

     جب کہ پہلی قبر اتنی پرانی ہوجائے کہ میت کی ہڈیاں مٹی میں تبدیل ہونے کا ظن غالب ہو، تو وہاں نئی قبر بنائی جاسکتی ہے ۔ ولو بلی المیت وصار ترابًا جاز دفن غیرہ فی قبرہ۔ (شامی: ۲۹۲/۳مطلب فی دفن المیت ط: دار الکتاب دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند