• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 165291

    عنوان: فرض نماز کے بعد سنن موکدہ کی وجہ سے نماز جنازہ اور تدفین میں تاخیر كرنا

    سوال: کیا فرض نماز کے فوراً بعد نماز جنازہ پڑھائی جاتی ہیں یا سنت نماز کے بعد نماز کے بعد نماز جنازہ پڑھائی جاتی ہے ؟ از روئے شریعت اس مسئلہ کا حل بتائیں۔جزاک اللہ خیر۔

    جواب نمبر: 165291

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:52-122/sd=2/1440

     فرض نماز کے بعد سنن موکدہ کی وجہ سے نماز جنازہ اور تدفین میں تاخیر کرسکتے ہیں، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ،لہذا سنن موکدہ کے بعد ہی نماز جنازہ پڑھنی چاہیے ؛ البتہ سنن غیرموکدہ یا نوافل میں مشغول ہوکر نماز جنازہ اور تدفین میں تاخیر کرنا مکروہ ہے ۔

    قال الحصکفی :: الفتوی علی تاخیر الجنازة عن السنة، وأقرہ المصنف کأنہ إلحاق لہا بالصلاة (الدرالمختار مع رد المحتار /۳ ۴۶، ۴۷) قال ابن عابدین :: قولہ: عن السنة أی: سنة الجمعة کما صرح بہ ہناک، وقال: فعلی ہذا توخر عن سنة المغرب لأنہ آکد اھ فافہم، قولہ: إلحاقًا لہا أی: السنة بالصلاة أی: صلاة الفرض اھ ( فتاوی محمودیہ جدید :/۸ ۵۶۵، ۵۶۶، ط: ادارہ صدیق ڈابھیل گجرات)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند