• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 164052

    عنوان: مسجد چھوٹی پڑجائے تو کیا کریں؟

    سوال: ہماری مسجد چھوٹی پڑگئی ہے کہ ہم مسجد دوسری جگہ بنانا چاہتے ہیں کیونکہ پرانی مسجد کے پاس جگہ نہیں ہے، ابھی مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ کیا ہم اس پرانی مسجد کی زمین کو بیچ کر اس رقم کو نئی مسجد میں صرف کرسکتے ہیں۔ (۲) یا اس مسجد کو مدرسہ کے لیے دے سکتے ہیں؟ یا کسی اور مقصد کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔ رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 164052

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1374-1203/H=11/1439

    مسجد کی زمین کو بیچنا اور اُسی کی قیمت کو نئی مسجد میں صرف کرنا مسجد کو مدرسہ میں تبدیل کرنا یا کسی اور مقصد کے لیے مختصر کردینا جائز نہیں ہے کتبِ فتاوی کی کتاب الوقف میں اس کی صراحت ہے اگر مسجد چھوٹی پڑگئی ہے تو اس کو دو یا تین منزلہ بنالیں یا پھر اس کو علی حالہ مسجد ہی باقی رکھ کر اس میں نماز باجماعت کا اہتمام کرتے رہیں اور حسب موقعہ نئی مسجد بنالیں اور دونوں مسجدوں کو عبادت کے اہتمام سے معمور رکھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند