عبادات - احکام میت

India

سوال # 161509

جو شخص پیدائشی دماغی معذور ہو اور وہ بالغ ہو کر مرے تو کیا اس کی جنازہ کی نماز پچہ کی پڑھائی جائے گی؟

Published on: Jun 4, 2018

جواب # 161509

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:919-796/D=9/1439



میت اگر پیدائشی مجنون ہے تو اس کی نماز جنازہ میں بالغ مردوں والی دعا اللہم اغْفِر لِحَیِّنا الخ نہیں پڑھیں گے بلکہ بچوں والی دعا اللہم اجعلہ فرطًا الخ پڑھیں گے قال في المراقي ولا یستغفر لمجنون وصبي إذ لا ذنب لہما ویقول في الدعا الہم اجعلہ فرطًا الخ․



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات