• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 159465

    عنوان: نماز جنازہ مسجد میں پڑھنا

    سوال: کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسائل کے بارے میں 1 مسجد کی محراب کی طرف گلی ہے ، اب تک نماز جنازہ اسی گلی میں ادا کی جاتی رہی ہے ، اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ مسجد کی محراب میں دروازہ کھول کر جنازہ مسجد کے باہر رکھ دیا جائے اور امام اور دو یا چار آدمی مسجد کے باہر کے حصہ میں کھڑے ہوجاے باقی مسجد میں کھڑے ہوجائیں تو کیا اس طریقے سے نماز جنازہ ادا کی جاسکتی ہے ؟ (2) مسجد کی زمین جو خریدی گئی تھی تعمیر مسجد کے وقت کچھ حصہ محراب کی طرف گلی کا مسجد میں داخل کرلیا گیا تھا اب اسی طرح نماز ہوتی ہے ، آدھا مصلی مسجد کی زمین میں ھے آدھا مسجد کی زمین سے الگ ہے تو اس صورت نماز کا کیا حکم ہے ؟ براہ مہربانی مفصل و مدلل جواب مرمت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 159465

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:682-565/B=7/1439

    بغیر سخت مجبوری کے احناف کے نزدیک نماز جنازہ مسجد میں پڑھنا مکروہ ہے خواہ جنازہ باہر و یا جنازہ اور کچھ مصلی باہر ہوں اور کچھ اندر ہوں، یا جنازہ اور نمازی سب مسجد میں ہوں۔ ہرحال میں مسجد کے اندر نماز جنازہ مکروہ ہے۔

    (۲) اس صورت میں نماز تو ہوجائے گی لیکن امام کو مسجد کا ثواب نہیں ملے گا، امام صاحب کو چاہیے کہ اور پیچھے کھڑے ہوکر نماز پڑھائیں، گلی کا حصہ مسجد میں بلا اجازت داخل کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند