عبادات - احکام میت

India

سوال # 159432

کسی حاملہ عورت کا انتقال ہوجائے اور اس کا پوسٹ مارٹم کرکے اس کا بچہ نکل دیا جائے اس صورت میں ماں اور بچے کو دفن کرنے کا کیا حکم ہے ؟

Published on: Mar 22, 2018

جواب # 159432

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:649-565/D=7/1439



آپریشن سے بچہ نکالنے کی صورت میں اگر بچہ زندہ نکلنے کے بعد مرگیا تو سب بچوں کی طرح اس کا نام رکھا جائے غسل وکفن دیا جائے اور جنازہ پڑھ کر دفن کیا جائے، اور اگر حمل میں جان ہی نہ پڑی ہو یا جان پڑگئی لیکن باہر نکالنے سے پہلے وہ مرگیا تو اس کا حکم مردہ بچہ کا ہے یعنی اس کا نام رکھا جائے اور غسل بھی دیا جائے لیکن باقاعدہ کفن نہ دیا جائے بلکہ یونہی ایک کپڑے میں لپیٹ دیا جائے اور جنازہ کی نماز بھی نہ پڑھی جائے بلکہ بغیر نماز پڑھے یونہی دفن کردیا جائے۔ (الرد مع الرد: ۳/۱۲۹)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات