• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 158805

    عنوان: نماز جنازہ میں دو صفوں کے بیچ کی دوری کتنی ہونی چاہئے؟

    سوال: نماز جنازہ میں دو صفوں کے بیچ کی دوری کتنی ہونی چاہئے؟

    جواب نمبر: 158805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 570-453/N=5/1439

    نماز جنازہ میں چوں کہ رکوع، سجدہ نہیں ہے؛ اس لیے ہر دو صف کے درمیان صرف اتنا فصل کافی ہے کہ ایک صف والوں کا جسم دوسرے صف والوں کے جسم سے ٹچ نہ ہو، مثلا ڈیڑھ، دو بالشت کا فصل ہو، لوگوں میں جو مشہور ہے کہ عام نمازوں کی طرح نماز جنازہ میں بھی رکوع سجدے کے بہ قدر فصل ہونا چاہیے تو شریعت میں اس کی کچھ اصل نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کچھ ضرورت ہے ( فتاوی دار العلوم دیوبند، ۵: ۲۸۹، جواب سوال: ۲۸۱۷، مطبوعہ:مکتبہ دار العلوم دیوبند، فتاوی محمودیہ، ۸: ۵۹۸، ۵۹۹، جواب سوال: ۴۰۸۳، ۴۰۸۴، مطبوعہ: ادارہ صدیق ڈابھیل)۔

    مستفاد:و رکنھا شیئان: التکبیرات الأربع… والقیام (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة، ۳:۱۰۵، ۱۰۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند