• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 156163

    عنوان: اپنی زندگی میں چالیسواں کرانا

    سوال: حضرت، میرے ایک عزیز دوست کے والد جو کہ ہر معاملہ میں بہت ہی قابل ہیں، لوگوں کے ساتھ حسن سلوک بہت ہی اچھا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ لوگ مرنے بعد چالیسواں کراتے ہیں، کیا وہ اپنی زندگی میں چالیسواں کرسکتے ہیں؟ معقول جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 156163

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 226-189/M=2/1439

    مرنے کے بعد چالیسواں کرنا بدعت ہے اور زندگی میں بھی چالیسواں بے معنی اور فضول ہے اس سے بھی بچنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند