• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 155814

    عنوان: میں ایسا کونسا کام کروں جس کا فائدہ میری مرحوم دادی کو ہو؟

    سوال: حضرت، میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ میں ایسا کونسا کام کروں جس کا فائدہ میری مرحوم دادی کو ہو؟ میں چاہتا ہوں کہ کچھ ایسے کام کروں جس کا ثواب میری دادی کو پہنچے۔

    جواب نمبر: 155814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:140-118/D=3/1439

    (۱) کسی بھی قسم کا صدقہ جاریہ ان کے لیے قائم کردیں، مثلاً مسجد، مدرسہ مسافر خانہ کی تعمیر میں حصہ لیں، یا پانی کا کنواں ہینڈ پائپ حسب ضرورت وموقعہ سمرسیبل وغیرہ لگواکر ان کو ثواب پہنچنے کی نیت کرلیں۔

    (۲) مالی صدقات مثلاً کسی غریب کے کھانے، کپڑے، مکان کا بند وبست کرنے میں تعاون کردیں، یا نقد روپے سے اس کی مدد کردیں، اکر اگر یہ شخص دین دار، یا طالب علم ہو تو زیادہ بہتر ہے۔

    (۳) قرآن کی تلاوت، کلمہ طیبہ کا ورد کرکے ثواب پہنچادیں یا نفلی حج، عمرہ، نماز، روزہ ادا کرکے ثواب پہنچادیں، مذکورہ سارے طریقے دادی کو فائدہ پہنچانے کے ہیں، حسب موقعہ اور گنجائش جو چاہیں اختیار کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند