• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 155781

    عنوان: مفتی صاحب مرد کو غسل دینے کا کیا طریقہ ہے ؟

    سوال: مفتی صاحب مرد کو غسل دینے کا کیا طریقہ ہے ؟

    جواب نمبر: 155781

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:122-95/D=3/1439

    میت (مرد) کو غسل دینے کا مفصل طریقہ ”احکامِ میت“ موٴلفہ ڈاکٹر عبدالحی صاحب رحمہ اللہ لکھا ہے اسے حاصل کرکے اچھی طرح سمجھ لیں۔

    بہشتی زیور حصہ دوم کے آخر میں بھی لکھا ہوا ہے۔

    عورت اور مرد کے غسل میں کوئی فرق نہیں ہے۔ صرف نہلانے والوں کے اعتبار سے فرق ہوگا یعنی مرد کو مرد ہی غسل دیں اور عورت کو عورتیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند