• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 154761

    عنوان: نماز جنازہ میں کیسے سلام پھیرا جائے؟

    سوال: کیا فرماتے علماء دیوبند اس مسئلہ میں کہ زید کہتاہے کہ نماز جنازہ میں چوتھی تکبیر میں ہاتھ چھوڑ سلام پھیرنا ہی صحیح ہے جبکہ بکر کا کہنا ہے کہ ہاتھ باندھے ہوئے سلام پھیرنا صحیح ہے ، ان دنوں میں کس کا دعویٰ کتا ب وسنت کے موافق ہے ؟

    جواب نمبر: 154761

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1520-1481/L=1/1439

    ہمارے اکابر میں حضرت مفتی عزیز الرحمن صاحب اور دیگر حضرات کی رائے یہ ہے کہ ہاتھ باندھے ہوئے سلام پھیرا جائے ،اور عمل بھی اسی پر ہے؛البتہ اس مسئلے میں دوسری رائے بھی ہے ؛اس لیے اگر کوئی اس کے مطابق عمل کرے تو اس پر نکیر کی ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند