عبادات - احکام میت

Pakistan

سوال # 152571

سوال یہ پوچھنا تھا کہ جب مسلمان فوجی جواں شہید ہو جاتا ہے تو اس کو سلامی دی جاتی ہے ، شرعی اعتبار سے یہ عمل کیسا ہے ؟

Published on: Jul 19, 2017

جواب # 152571

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa: 983-939/sd=10/1438



شہید کو سلامی دینا رسم محض ہے ، جس کا شریعت سے کوئی ثبوت نہیں ہے ،تاہم اگر سلامی دینے میں کسی خلاف شرع امر کا ارتکاب لازم نہ آئے ، تو ملکی رسم کے تحت اس کی گنجائش ہے ۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات