• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 152373

    عنوان: کیا شوہر بیوی کو مرنے کے بعد غسل دے سکتا ہے ؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ کیا شوہر بیوی کو مرنے کے بعد غسل دے سکتا ہے ؟ اور بیوی اپنے شوہر کو مرنے کے بعد غسل دے سکتی ہے ؟ رہنمائی فرمائیں اللہ جزاء خیر دے

    جواب نمبر: 152373

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 901-768/D=10/1438

    بیوی کے انتقال کرنے پر شوہر اسے صرف دیکھ سکتا ہے یا کپڑے کے اوپر سے ہاتھ لگاسکتا ہے، نہلانا یا بغیر کپڑے کے حائل ہوئے چھونا ہاتھ لگانا جائز نہیں۔ اور شوہر کے مرنے کی صورت میں بیوی اس کا چہرہ دیکھ سکتی ہے اسی طرح نہلانا اور کفنانا بھی بیوی کے لیے جائز ہے۔

     قال في الدر ویمنع زوجہا من غسلہا ومسہا لا من النظر إلیہا علی الأصح وہي لا تمنع من ذلک أي من تغسیل زوجہا۔ (الدر مع الرد: ۱/۶۳۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند