• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 149922

    عنوان: اگر میرا پڑوسی ہندو بھائی مرتا ہے تو کیا اس کے ساتھ انتم سنسکار میں جاسکتے ہیں ؟

    سوال: ہم یہ بات جاننا چاہتے ہیں کہ اگر میرا پڑوسی ہندو بھائی مرتا ہے تو کیا اس کے ساتھ انتم سنسکار میں جاسکتے ہیں یا گھر اس کے جاکر تھوڑی دیر تک بیٹھ سکتے ہیں؟ ان کی دل جوئی کے لیے کیا کرسکتے ہیں؟ جب کہ اسلام کا سب سے بڑا عمل عالی اخلاق ہونا ہے۔ اس کا جوا ب حوالہ کے ساتھ دیں۔

    جواب نمبر: 149922

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 690-687/L=6/1438

    کسی مصلحت یا ضرورت سے غیر مسلموں سے ملنا جلنا ان کے دکھ درد میں شریک ہونا اور انسانیت کے ناطے ان کا تعاون کرنا خاص کر جب کہ پڑوسی ہوں شرعاً جائز ہے؛ البتہ ان کے مذہبی معاملات اور مذہبی رسومات میں شرکت کرنا جائز نہیں ہے؛ لہٰذا اگر کوئی کافر بیمار ہوگیا یا اس کے یہاں کسی کا انتقال ہو گیا تو اس کی عیادت اور تعزیت کرنا تو جائز ہے مگر میت اور جنازہ کو لے کر چلنا اور ان کے دیگر مذہبی رسومات میں شرکت کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند