• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 148570

    عنوان: کیا شوہر اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے؟

    سوال: کیا شوہر اپنی بیوی کے انتقال کے بعد اس کا چہرہ دیکھ سکتا ہے؟ کیا اس کو غسل دے سکتا ہے؟ کیا اس کے جنازہ کو کندھا دے سکتا ہے؟

    جواب نمبر: 148570

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 424-475/sd=6/1438

    (۱) جی ہاں ! شوہر کے لیے بیوی کے انتقال کے بعد اُس کا چہرہ دیکھنے کی گنجائش ہے ۔

    (۲) غسل دینا جائز نہیں ہے۔

    (۳) بیوی کے جنازے کو کندھا دے سکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند