• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 147581

    عنوان: قبر کی مٹی برابر کرنے کے بعد کیا اعمال کرنا سنت ہیں؟

    سوال: میت کی قبر کی مٹی برابر کرنے کے بعد کیا اعمال کرنا سنت ہیں؟

    جواب نمبر: 147581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 394-328/Sn=4/1438

    دفن کے بعد قبرستان میں تھوڑی دیر ٹھہرکر میت کے لیے تلاوت وغیرہ کرکے دعائے مغفرت کرنا مستحب ہے، ویستحب إذا دفن المیت أن یجلسوا ساعةً عند القبر بعد الفراغ بقدر ما ینحر جزور ویقسم لحمہا یتلون القرآن ویدعون للمیت کذا فيالجوہرة النیرة (الفتاوی الہندیة: ۱/۱۶۶، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند