• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 146879

    عنوان: انتقال کے بعد بیوی کو دیکھنا غسل دینا اور قبر میں اتارنا؟

    سوال: کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عورت انتقال کے بعد اپنے شوہر کے لئے غیر محرم ہو جاتی ہے ،جس کے بعد شوہر کو بیوی کا منہ دیکھنے ، غسل دینے یا قبر میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوتی،قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 146879

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 227-172/sd=3/1438

     

    بیوی کے انتقال کے بعد شوہر کے لیے اسے غسل دینا جائز نہیں ہے ، ہاں بیوی کا چہرا دیکھنا اور اسے قبر میں اتارنا جائز ہے؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ بیوی کے محارم ( باپ، بیٹا، بھائی، چچا، ماموں وغیرہ میں سے کوئی) اس کو قبر میں اتارے ۔ قال الحصکفي : وینمع زوجہا من غسلہا و مسہا لا من النظر الیہا علی الأرجح۔ (الد المختار مع رد المحتار : ۳/۹۰، باب صلاة الجنازة ، ط: زکریا ) وذو الرحم المحرم أولی بادخال المرأة من غیرہم، وکذا ذو الرحم غیر المحرم أولی من الأجنبي ۔ (الفتاوی الہندیة :۱/۲۲۷، کتاب الصلاة، باب الجنائز، الفصل السادس في القبر والدفن والنقل من مکان الی مکان، ط: زکریا )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند