• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 1461

    عنوان:

    اگر کوئی عورت اپنے شوہر کو زہر دے کر مار ڈالے تو اس کو یوم قیامت کیا سزا ملے گی؟ اور کیا شوہر کو شہید سمجھا جائے گا؟

    سوال:

    اگر کوئی عورت اپنے شوہر کو زہر دے کر مار ڈالے تو اس کو یوم قیامت کیا سزا ملے گی؟ اور کیا شوہر کو شہید سمجھا جائے گا؟ تفصیل سے رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 1461

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  869/ج = 869/ج)

     

    جو عورت کسی شرعی وجہ کے بغیر اپنے شوہر کو زہر دے کر مارڈالے تو اور ناحق قتل کرنے والوں کی طرح اسے بھی قیامت کے دن سزا ملے گی بلکہ اسے اپنے محسن کو قتل کرنے کی وجہ سے اوروں سے زیادہ سزا ہوگی، لیکن چونکہ احادیث میں جن میں شہید قرار دیا گیا ہے ان میں اس کا تذکرہ نہیں ملتا ہے اس لیے اسے شہید نہیں سمجھا جائے گا کیونکہ کسی کا شہید اخروی ہونا امر توقیفی ہے جس کا علم شارع ہی کی طرف سے ہوسکتا ہے، قیاس سے کسی کو شہید نہیں قرار دیا جاسکتا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند