• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 131119

    عنوان: سو کا عدد پورا کرنے کے لیے خواتین کو جنازہ میں شامل کرنا؟

    سوال: اگر نماز جنازہ میں کچھ ہی مرد حضرات ہوں تو کیا ایک سو کی عدد پوری کرنے کے لئے کچھ خواتین نماز جنازہ میں شامل ہوسکتی ہیں تاکہ مرحوم کی مغفرت ہوجائے؟

    جواب نمبر: 131119

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1248-1172/SN37=01/1438

    عورتوں کے لیے نمازِ جنازہ میں شرکت منع ہے، صورتِ مسئولہ میں اس فضیلت کو حاصل کرنے کے لیے یہ کیا جاسکتا ہے کہ جتنے مرد حضرات ہیں، ان کی تین صفیں بنادی جائیں، ایک دوسری حدیث میں ہے: ما من مسلم یموت فیصلي علیہ ثلاثة صفوف من المسلمین إلا أوجب (أي غفر لہ کما فی روایة)۔ (ترمذی، رقم: ۱۰۲۸، مرقات: ۳/۳۳۸، بیروت) یعنی جب کسی مسلمان میت پر مسلمانوں کی تین صفیں نمازِ جنازہ پڑھیں تو اس سے میت کی مغفرت ہو جاتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند