• عبادات >> احکام میت

    سوال نمبر: 1088

    عنوان:

    جہاں قبریں بارش کی وجہ سے ڈھہ جاتی ہوں وہاں پختہ قبر بنانا کیسا ہے؟

    سوال:

    علمائے حق اس مسئلہ کے متعلق کیا فرماتے ہیں ؟ میری والدہ کا گذشتہ فروری میں انتقال ہوا، انھیں ایک ایسے قبرستان میں دفن کیا گیا جس کے اکثر حصوں میں بھراؤ کی نرم مٹی تھی۔ مٹی کے پختہ نہ ہونے کی بنیاد پر اکثر قبریں بارش کی وجہ سے ڈھہ جاتی ہیں۔ اسی لیے بہت سے لوگ اپنے عزیزوں کی قبروں کو پختہ بناتے ہیں جس میں اینٹ اور مورٹار لگاتے ہیں اور اوپری حصہ میں خوبصورتی کے لیے ماربل استعمال کرتے ہیں۔ اب میرے سوالات یہ ہیں: (۱لف) اسلام میں یہ امور کس حد تک جائز ہیں؟ (ب) بارش اور دیگر چیزوں سے قبر کی حفاظت کے لیے دوسرے کیا اقدمات کیے جاسکتے ہیں؟ (ج) کیا قبر کے باہری حصہ سے پکی دیوار بنائی جاسکتی ہے( اس طرح کہ چاروں طرف سے مستطیل نما کھدائی کی جائے اور قبر کی نچلی سطح سے زمین کی سطح تک دیوار اٹھادی جائے) تاکہ پانی کا رساؤ نہ ہوسکے؟ (د) نیز، قبر پر کتبہ لگانے کا اسلامی طریقہ کیا ہے؟

    جواب نمبر: 1088

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: /ب = /ب)

     

    (الف) قبروں کو پختہ بنانے کے لیے مذکورہ عمل لوگوں کا شرعاً صحیح نہیں ہے۔

    (ب) کوئی اقدام کرنے کی ضرورت نہیں۔

    (ج) جی نہیں! ایسا کرنا درست نہیں۔

    (د) موقوفہ قبرستان میں کتبہ لگاکر قبرستان کی جگہ کو گھیرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند