• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 9095

    عنوان:

    آپ لوگوں نے ابھی تک کوئی اسلامی چینل کیوں نہیں چلایا؟ آخر کب تلک آپ لوگ یوں ہی انڈیا کے ایک کونے میں سمٹے بیٹھے رہیں گے؟ کیا دارالعلوم کا یہ فرض نہیں بنتا کہ اسلام کے احکامات کو وہ ساری دنیا میں عام کرے؟ تفصیل سے جواب دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2238=1830/ ب

    الحمد للہ فضلائے دارالعلوم دیوبند پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں اور بے شمار انسانوں کے ایمانوں کو سنبھالے ہوئے ہیں، اوردین اسلام اور اسلامیات کی، اسلامی اعلیٰ اخلاق اور صحیح معاملات اختیار کرنے اور صراطِ مستقیم پر قائم رہنے کی جد وجہد میں لگے ہوئے ہیں اور ماشاء اللہ وہ اپنی محنتوں میں کامیاب بھی ہیں۔ ہمارے دارالافتاء سے روزانہ تقریباً ایک سو فتوے جاتے ہیں اور پوری دنیا میں جاتے ہیں، لوگ اپنی مشکلات کو حل کرتے ہیں اور دینی ضروریات کو پورا کرتے ہیں، انٹرنیٹ کے ذریعہ بھی فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں۔ البتہ مارا طریقہ کار الگ ہے، ہمارا تبلیغ و دعوت کا کام چینل کے ذریعہ نہیں ہے۔ آپ اگر یہ جذبہ رکھتے ہیں تو آپ بھی اسلامی احکامات کو دنیا میں پہنچانے کی کوشش کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند