• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 7843

    عنوان:

    ہم ہر مہینہ تبلیغی جماعت کے سلسلہ میں (قریہ اور گاؤں) میں جاتے ہیں اور خصوصی طور پر رمضان میں ضرور جاتے ہیں اس لیے کہ مسجدوں میں بغیر گشت اور محنت کے ایک بڑا مجمع مسلمانوں کا مسجد کو آتا ہے ہم وہاں جاکر روزہ وغیرہ نماز کی ترغیب دیتے ہیں اس لیے کہ اکثر دیہاتوں میں لوگ روزہ رمضان کیا چیز ہے جانتے ہی نہیں۔ اورہم وہاں یہ بات چلاتے ہیں کہ بھائی ہم رمضان کے مسلمان نہیں کہ صرف رمضان میں نماز پڑھیں اس لیے غیر رمضان میں بھی نماز کی پابندی کیجئے۔ مگر ہمارے شہر بنگلور میں ایک عالم دین جو دارالعلوم دیوبند کے فارغ ہیں رمضان میں جماعت میں جانے سے شدت کے ساتھ روکتے ہیں اورکہتے ہیں کہ رمضان میں پورا قرآن ایک جگہ پرسننا سنت ہے اس لیے رمضان میں جماعتوں میں نہ جایا جائے۔ تو میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ان کی بات صحیح ہے کہ رمضان میں تبلیغی جماعتوں میں نہ جایا جائے؟ برائے کرم جلد از جلد جواب ارسال فرمائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7843

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1856/ب= 276/تب

    آپ دعوت وتبلیغ کے کام سے رمضان المبارک میں بھی جاسکتے ہیں۔ یہ بھی مولانا صاحب کی بات صحیح ہے کہ قرآن ترتیب کے ساتھ پورا ایک جگہ سننا مسنون ہے۔ جماعت والے اکثر ایسا کرتے ہیں کہ اپنے ساتھ کسی حافظ کو ساتھ لے لیتے ہیں، آپ لوگوں کو بھی چاہیے کہ کوئی حافظ ساتھ میں ہو تو ترتیب کے ساتھ پورا قرآن بھی تراویح میں سن لیں۔ اور دعوت کا کام بھی ہوجائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند