عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ
سوال نمبر: 7542
دعوت کے کام میں اسلام کی دعوت عمومی اندا ز میں دئے جانے کی علامتیں کیا ہیں؟ اللہ آپ کو برکت دے۔
دعوت کے کام میں اسلام کی دعوت عمومی اندا ز میں دئے جانے کی علامتیں کیا ہیں؟ اللہ آپ کو برکت دے۔
جواب نمبر: 754230-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1499=1415/ د
حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب قدس سرہ کی تصنیف اصول دعوت اسلام کسی کتب خانہ سے حاصل کرکے اس کا مطالعہ کریں۔ پھر کوئی بات معلوم کرنی ہو اسے معلوم کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں شادی شدہ ہوں اور میرے ایک لڑکا ہے۔ جب میں غیر شادی شدہ تھا (تقریباً چارسال پہلے) اور امریکہ میں رہ رہا تھا تو میں نے گناہ کیاتھا۔ میں اسٹرپ کلب جاتا تھا اور وہاں لیپ ڈانس کرتا تھا۔ عموماً یہ ایک طرح کا شہوت سے بھرپور ڈانس ہوتا ہے بغیر جنسی جماع کے ،پورا کپڑا پہن کرکے اور لڑکی صرف چڈی پہنے ہوئے ہوتی ہے۔ شادی کی خوش گوار زندگی کے چار سال کے بعد میرے اندر یہ خیال پیدا ہورہا ہے کہ لیپ ڈانس کے دوران میں نے جماع کیا تھاجو مجھ کو یاد نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ میں توبہ کروں۔ کیا میرا نکاح درست ہے؟ برائے کرم مجھ کو کوئی آیت بتائیں جس سے میں اس خیال سے چھٹکارا پاسکوں کیوں کہ یہ میری زندگی برباد کردے گا۔ اس وقت اللہ کے فضل و کرم سے میں نماز پڑھ رہا ہوں اور ہر دن اللہ کا کا غلام بننے کی کوشش کررہا ہوں۔
3051 مناظرمیں بہت
پریشان ہوں۔ میں نے شادی کی ہے اور میری بیوی تھوڑی ماڈرن ہے اور میری سوچ دینی ہے
اور میں نے اس کو بار بار سمجھایا اور ہر اچھی بات بتائی لیکن وہ میری بات ذہن
نشیں ہی نہیں کرتی۔ میں نے اس کو ٹی وی سے منع کیا، ہر بات سے منع کیا لیکن وہ
اپنی بہن کو نہیں چھوڑتی ہے اگر اس کی بہن غلطی پربھی ہو تووہ اس کا ساتھ دیتی ہے
اور مجھے کچھ سمجھتی ہی نہیں ہے، میں بہت پریشان ہوں۔ حالانکہ میں اس کو اچھی بات
ہی بتاتا ہوں اور میں اس کو نماز پڑھاتا ہوں اور قرآن بھی پڑھاتا ہوں۔ اس کی اور
میری عمر میں نو سال کا فرق بھی ہے۔ اگر اس کو چھوڑتا ہوں تو ماں باپ کی ناراضگی
ہے، کیوں کہ وہ میری پھوپھی کی بیٹی ہے ۔ آپ مجھے اس کو صحیح کرنے کا کوئی حل
بتائیں؟
عورتوں كا تبلیغ میں نكلنا كیسا ہے؟
7532 مناظرجناب مفتی صاحب میں تبلیغ سے جڑا ہوا ہوں میرے
دو سوال ہیں۔ (۱)جب شریعت
میں عورتوں کا جماعت میں جانا منع ہے تو عورتوں کی جماعت کثرت سے نکل رہی ہے۔ تبلیغی
جماعت شریعت کے خلاف یہ کام کیوں کر رہی ہے؟ (۲)جب ہماری مسجد میں کوئی دین کی مجلس یا دینی
مشورہ ہو رہا ہوتاہے تو تبلیغی جماعت والے نوافل اور قرآن پڑھنے کو منع کرتے ہیں
۔کہتے ہیں انفرادی عمل سے زیادہ ثواب اجتماعی عمل میں ہے کیا یہ عمل قرآن پڑھنے سے
بھی افضل ہے؟