• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 69899

    عنوان: ، تعلیم اور استقبال کے لیے ہمیں کتنا وقت لینا چاہئے؟

    سوال: میں ایک ہوسٹل میں رہتاہوں، اور اس ہوسٹل میں بہت سے مسلم طلبہ ہیں، ہم سب ہوسٹل کے ایک روم میں جماعت کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھنے کے بعد دعوت ، تعلیم اور استقبال کرتے ہیں ۔ میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ عشاء کی نماز کے بعد دعوت، تعلیم اور استقبال کے لیے ہمیں کتنا وقت لینا چاہئے؟کیوں کہ طلبہ معذرت کرتے ہیں کہ ہمیں پڑھائی کرنا ہے وغیرہ ۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 69899

    بسم الله الرحمن الرحيم

    دعوت، تعلیم وغیرہ کے لیے جتنا وقت مناسب سمجھیں آپ لوگ باہمی مشورہ سے طے کرلیں، بس اس کا خیال رکھیں کہ طلبہ کی تعلیم کا حرج اور نقصان نہ ہو، اتنا زیادہ وقت نہ لیا جائے کہ طلبہ کو معذرت کرنی پڑے۔ حکمت و رعایت کے ساتھ کام کرنا مفید ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند