• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 6961

    عنوان:

    تبلیغی جماعت والوں کے بارے میں جو بات مشہور ہے وہ یہ ہے کہ وہ لوگ علم حاصل کرنے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں اور اسی طرح سے ان کی ناپسندیدگی ان لوگوں کے بارے میں جو کہ علم حاصل کرتے ہیں۔ ان کا یہ دعوی ہے کہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے علم نہیں حاصل کیا اور یہ کہ ان کے درمیان میں صرف چند ہی عالم تھے، جب کہ ان کا زور دعوت و تبلیغ دینے پر زیادہ تھا۔

    سوال:

    جواب نمبر: 6961

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 754=754/ م

    تبلیغی جماعت والوں کے بارے میں آپ نے جو لکھا ہے کہ وہ لوگ علم حاصل کرنے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ یہ بات کن لوگوں کے نزدیک مشہور ہے؟ ایسا تو نہیں کہ یہ بات صرف آپ کے نزدیک مشہور ہو؟ ہمارے یہاں ہندوسان میں الحمد للہ تبلیغ والوں کے متعلق ایسی کوئی بات مشہور نہیں۔ اور اگر بالفرض کہیں مشہور ہو تو یہ غلط مشہور ہے، جماعت والے جن باتوں پر زیادہ زور دیتے ہیں ان میں سے ایک ?علم وذکر? بھی ہے، جو حضرات تبلیغ سے جُڑے ہوئے ہیں، ان کے بچے دینی مدارس و اسکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں، مدارس میں تعلیم کی پوری رعایت کے ساتھ تبلیغ کا کام ہوتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ آپ نے سوال کے اخیر میں تبلیغ والوں کا جو دعویٰ نقل کیا ہے وہ دعویٰ کہاں لکھا ہے؟ یا کن لوگوں سے سنا ہے؟ وضاحت فرمائی جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند