• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 6922

    عنوان:

    میں تبلیغی جماعت سے ہوں اور مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ہم لوگ چالیس دن کی جماعت یا چار مہینے کی جماعت میں نکلتے ہیں کیا یہ کسی حدیث سے وارد ہے اور اس کی سند کیا ہے؟

    سوال:

    میں تبلیغی جماعت سے ہوں اور مجھے یہ پوچھنا ہے کہ ہم لوگ چالیس دن کی جماعت یا چار مہینے کی جماعت میں نکلتے ہیں کیا یہ کسی حدیث سے وارد ہے اور اس کی سند کیا ہے؟

    جواب نمبر: 6922

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1361=1276/ د

     

    عن أبي ہریرة في حدیث الطویل․․․․ ومن سلک طریقًا یلتمس فیہ علمًا سھل اللہ لہ بہ طریقًا إلی الجنة وما اجتمع قوم في بیت من بیوت اللہ یتلون کتاب اللہ ویتدارسون بینھم إلا نزلت علیھم السکینة إلی آخر الحدیث (مشکاة: ص۳۲) وعن أنس قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم من خرج في طلب العلم فھو في سبیل اللہ حتی یرجع رواہ الترمذي والدارمي مشکاة:۳۴، احادیث مذکورہ اور اس کے علاوہ بھی احادیث سے دین اورعلم دین سیکھنے سکھانے کے لیے نکلنے کی فضیلت ثابت ہے۔ اور چالیس دن اور چار ماہ کو تاثیر میں خاص دخل ہے اس کا لحاظ کرتے ہوئے چار ماہ اور چالیس دن کی تحدید کی گئی ہے۔ ورنہ احادیث سے ایسی کوئی تحدید ثابت نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند