• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 69086

    عنوان: تبلیغی جماعت والے فضائل اعمال کیوں پڑھتے ہیں؟ وہ بخاری اور مسلم کیوں نہیں پڑھتے ہیں؟

    سوال: تبلیغی جماعت والے فضائل اعمال کیوں پڑھتے ہیں؟ وہ بخاری اور مسلم کیوں نہیں پڑھتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69086

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1026-1015/Sd=1/1438 تبلیغی جماعت کا مقصد چونکہ اپنے اندر اور دوسروں کے اندر دین داری پیداکرنا ہے، اس لیے اِس جماعت میں فضائل اعمال کی تعلیم کی جاتی ہے، اس لیے کہ اعمال کے فضائل سے اعمال کے کرنے کا شوق پیدا ہوتا ہے، اس کتاب کی تعلیم کرنے کا مطلب یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ بخاری شریف اور مسلم شریف کی کتاب کی اہمیت نہیں ہے، اُن کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے؛ لیکن تبلیغی جماعت کے بانی حضرت مولانا الیاس صاحب نے حضرت شیخ الحدیث مولانا زکریا صاحب سے عوام کے ذہن کو سامنے رکھ کر عام فہم انداز میں اس کتاب کو مرتب فرمایا ہے، تاکہ ہر ایک کے لیے سمجھنا اور عمل کرنا آسان ہو، اس کتاب میں اصلاح کا پہلو غالب ہے اور اس میں بہت سی حدیثیں بخاری اور مسلم کی بھی ہیں۔ عوام الناس کے سامنے تشریح کے بغیر صرف حدیث کا ترجمہ پڑھ کر سنانے میں اس بات کا قوی اندیشہ ہے کہ لوگ اپنی طرف سے احادیث کا غلط مطلب سمجھ لیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند