• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 62922

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ جماعت میں جانا کیسا ہے ؟ کیا ہم جماعت میں جاسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ جماعت میں جانا کیسا ہے ؟ کیا ہم جماعت میں جاسکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 62922

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 114-114/Sd=3/1437-U ہر مسلمان پر اپنی اصلاح کرنا، اخلاق و عادات کو درست کرنا، حلال و حرام کو جاننا فرض عین ہے اور تبلیغی جماعت اپنی اور دوسروں کی اصلاح کی ایک مستحسن شکل ہے، اگر اصول اور شرعی حدود میں رہ کر اس کام کو کیا جائے، تو اس کے ذریعے دین پر چلنے کا شوق اور جذبہ پیدا ہوتا ہے، آدمی کے اندر دین کا علم رکھنے والوں سے حلال و حرام کے جاننے کی فکر پیدا ہوتی ہے، لہٰذا آپ اپنی اصلاح کے لیے جماعت میں جاسکتے ہیں؛ لیکن واضح رہے کہ جماعت کے ذریعے دین کا شوق اور جذبہ پیدا ہوگا، حلال وحرام کا علم تو آپ کو علمائے کرام سے ملے گا، اس لیے جماعت میں جانے کے ساتھ ساتھ آپ کسی معتبر عالم سے اپنی زندگی سے متعلق شرعی مسائل کی تحقیق کا ضرور اہتمام کریں، جماعت کا کام کرنے والوں کو ذمہ دارانِ جماعت کی طرف سے آج کل اس کی خاص طور پر تاکید کی جارہی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند