• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 61149

    عنوان: میں یہاں سعودی میں ہوں ، کیا میں غیر مسلمین کو اسلام کی دعوت دے سکتاہوں؟غیر مسلم کے لیے کیا دعا مانگ سکتاہوں؟ اور ان کو دین اسلام کے بارے میں کیسے راغب کروں؟ کوئی کتاب بتادیں جو آسان ہو ، سمجھنے میں وغیرہ ۔

    سوال: میں یہاں سعودی میں ہوں ، کیا میں غیر مسلمین کو اسلام کی دعوت دے سکتاہوں؟غیر مسلم کے لیے کیا دعا مانگ سکتاہوں؟ اور ان کو دین اسلام کے بارے میں کیسے راغب کروں؟ کوئی کتاب بتادیں جو آسان ہو ، سمجھنے میں وغیرہ ۔

    جواب نمبر: 61149

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1082-1078/B=11/1436-U اسلام کی خوبیاں اور اچھائیاں اس کے سامنے بیان کرتے رہیں، اسلامی تعلیمات کی جامعیت کو بتاتے رہیں اور پیار ومحبت سے بتائیں تو اس کو اسلام کے اخلاق اور تعلیم سے خود بخود اسلام قبول کرنے کا شوق پیدا ہوگا، اگر غیر مسلم کو اسلام کی طرف دعوت دینے میں کسی فتنہ کا اندیشہ نہ ہو تو انھیں بھی اسلام کی دعوت دے سکتے ہیں۔ ---------------------------------------- ”اسلام کیا ہے؟“ حضرت مولانا محمد منظور نعمانی رحمہ اللہ کی کتاب ہے اردو ہندی انگلش میں ہے، حسب ضرورت ان کو منگالیں اور مناسب انداز سے پڑھنے کے لیے غیر مسلموں کو دیں اور خود بھی اس کا مطالعہ دس بارہ مرتبہ اچھی طرح کرکے مضامین مستحضر کرکے بیان کردیا کریں، اپنی طرف سے کچھ بیان کے بجائے یہ طریقہ اپنانا زیادہ بہتر ہے۔(ھ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند