• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 60272

    عنوان: دعوت والے کام میں اکثر مجلس کے دوران ایک بات کہی جاتی ہے کہ دین کی مجلس میں تھوڑی دیر بیٹھنا ستر سال کی نفل عبادت سے بہتر ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    سوال: دعوت والے کام میں اکثر مجلس کے دوران ایک بات کہی جاتی ہے کہ دین کی مجلس میں تھوڑی دیر بیٹھنا ستر سال کی نفل عبادت سے بہتر ہے، کیا یہ صحیح ہے؟تو پانچ منٹ مجلس میں بیٹھنا بہتر ہے تہجد وغیرہ نفل عبادت پڑھنے سے ۔ براہ کرم، حوالے کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 60272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1363-1359/B=4/1437-U اس میں کوئی شک نہیں کہ دعوت وتبلیغ کی محنت کا کام بہت اعلیٰ درجہ کا کام ہے اور اس ام میں بے انتہا اجر وثواب بھی ہے، لیکن یہ بات کہ دین کی مجلس میں تھوڑی دیر بیٹھنا ستر سال کی نفل عبادت سے بہتر ہے یہ روایت ہماری نظر سے نہیں گذری، نیز اس سے یہ نتیجہ نکالنا کہ پانچ منٹ مجلس میں بیٹھنا تہجد سے بہتر ہے، صحیح نہیں ہے، جن صاحب نے یہ باتیں بیان فرمائی ہیں ان ہی سے اس روایت کا حوالہ طلب فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند