• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 59816

    عنوان: تبلیغی جماعت کے بارے میں آپ کا کیا عقیدہ ہے؟ میں فضائل اعمال کے بارے میں بھی بہت زیادہ شبہ میں ہوں، اس میں صحیح حدیث نہیں ہے ، یہ میرا خیال ہے، مگر براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: تبلیغی جماعت کے بارے میں آپ کا کیا عقیدہ ہے؟ میں فضائل اعمال کے بارے میں بھی بہت زیادہ شبہ میں ہوں، اس میں صحیح حدیث نہیں ہے ، یہ میرا خیال ہے، مگر براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 59816

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 718-708/N=8/1436-U (۱) تبلیغی جماعت ایک دینی جماعت ہے، اس کے بانی حضرت مولانا محمد الیاس صاحب نور اللہ مرقدہ ہیں، یہ جماعت ناخواندہ بڑی عمر کے لوگوں کے لیے یک اہم اصلاحی تحریک ہے، یہ جماعت اپنی اصلاح کی فکر کے ساتھ دوسروں کی اصلاح کی فکر وکوشش بھی کرتی ہے، البتہ اس جماعت کے بعض افراد کی طرف سے غلو وافراط کی باتیں بھی سامنے آرہی ہیں جو باعث تشویش ہے اور ان سے احتراز کی ضرورت ہے۔ (۲) فضائل اعمال نامی کتاب میں بے شمار صحیح احادیث ہیں، البتہ بعض احادیث ضعیف ہیں، لیکن ان کا ضعف محدثین کے اصول کے مطابق فضائل ا عمال کے باب میں قابل انگیز ہے، تفصیل کے لیے حضرت مولانا محمد عبد اللہ صاحب معروفی زید مجدہ استاذ تخصص فی الحدیث دارالعلوم دیوبند کا کتابچہ بنام: ”فضائل اعمال پر اعتراضات، ایک اصولی جائز“ کا مطالعہ کیا جائے، یہ رسالہ دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے، وہاں سے ڈاوٴن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند