• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 59046

    عنوان: شیعہ سے سنی کیسے ہوا جائے؟

    سوال: میں یہ تفصیل جاننا چاہتاہوں کہ شیعہ سے سنی کیسے ہوا جائے؟ مذہب تبدیل کرنے کے لیے کیا طریقے ہوتے ہیں اور کس چیز کی ضرورت پڑتی ہے؟نیز اگرمیرا اس طرح کا عقیدہ نہ ہو جیسے صحابہ کرام یا حضرت عائشہ(رضی اللہ عنہا ) کو لعن طعن کرنا یا قرآن محرف ہے ، کیا میں اب بھی اسلام سے خارج ہوں؟

    جواب نمبر: 59046

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 730-854/D=7/1436-U

    قرآن کریم، حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفائے راشدین اور حضرت عائشہ صدیقہ (رضی اللہ عنہم) کے متعلق شیعوں کے دیگر غلط عقائد ونظریات سے براء ت اور سچی توبہ کرکے اہل السنت والجماعت کے عقائد کو دل سے تسلیم کرنے اور زبان سے ا قرار کرنے سے آدمی دائرہٴ اسلام میں داخل ہوکر اہل السنت والجماعت میں شامل ہوگا۔ کسی شیعہ کے سنی ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ زبان سے کلمہٴ شہادت کہے اور دل سے اس کی تصدیق کرے، نیز سچے دل سے شیعوں کے باطل عقائد سے بے زاری اور براء ت کرکے اہل السنت والجماعت کے عقائد کی تصدیق کرے۔ غلط عقائد ونظریات سے براء ت کرنے کے ساتھ صحیح عقائد کی تصدیق اور اقرار کرنے سے آدمی اسلام میں داخل ہوتا ہے، آپ کے جو عقائد ہیں اگر آپ انہیں اہل سنت والجماعت کے مطابق سمجھتے ہیں تو اہل السنت والجماعت کے مقامی علماء کی خدمت میں اسے ظاہر کرکے انہیں مطمئن کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند