• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 57936

    عنوان: جماعت میں جاکر چار مہینے لگانا ضروری ہے كیا؟

    سوال: (۱) مجھے یہ پوچھنا تھا کہ اگر میں کسی اور لائن سے دین کی محنت کررہا ہوں جیساکہ مدرسے یا خانقاہ سے بہت فائدہ محسوس کررہا ہوں تو کیا جماعت میں جا کر چار مہینے لگانا تب بھی ضروری ہے؟ (۲) اوریہ مثال صحیح ہے کہ اس کام کی مثال نوح علیہ السلام کی کشتی کی مانند ہے جو اس میں لگا وہ کامیاب جو نہ نکلا وہ ناکامیاب جیسا کہ بہت سے ساتھی یہ مثال دیتے ہیں؟

    جواب نمبر: 57936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 489-519/L=5/1436-U جماعت میں جاکر چار مہینے لگانا ضروری تو نہیں ہے؛ البتہ جماعت میں جاکر وقت لگانے کا مستقل فائدہ ہے؛ اس لیے وقت لگانا فائدہ سے خالی نہ ہوگا، ان تینوں چیزوں (مدرسہ، خانقاہ اور تبلیغ) میں کوئی تزاحم نہیں ہے، آدمی کو چاہیے کہ حتی الوسع ہرلائن سے دین کی خدمت کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند