• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 48181

    عنوان: غیر مسلمین كو دعوت دینا كن حالات میں ضروری ہے؟

    سوال: جو غیر ایمان والے اللہ، رسول اور آخرت کے بارے میں بالکل نہیں جانتے ہیں، وہ آدم و حوّا علیہماالسلام کی اولاد انسانوں، جانوروں، پیڑ پودوں، مورتیوں اور نہ جانے کس کس کو اپنا خالق و مالک سمجھ کر اور پوج کر حالت کفر میں مر رہے ہیں …کیا آخرت میں اہلِ ایمان اُمت محمدیہ سے اِس سلسلہ میں پوچھ گچھ اور پکڑ ہوگی؟ (خصوصاً سازگار حالات میں) براہِ کرم قرآن و حدیث کی روشنی میں جوابات مرحمت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں۔

    جواب نمبر: 48181

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1699-1297/B=1/1435-U اگر حالات سازگار ہوں، ان غیرمسلموں کو تبلیغ کرنے پر قدرت حاصل ہو، یعنی فتنہ رونما ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو ان کو ہدایت کی باتیں بتانا ضروری ہے، اور یہی اصل تبلیغ ہے، اور اگر قدرت نہ ہو فتنہ وفساد، عزت ومال کے ضیاع کا اندیشہ قطعی ہو تو ہم مسلمانوں پر ان لوگوں کو ہدایت کی باتیں بتانا ضروری نہیں، اگر مسلمان اپنے دینی حالات درست کرلیں، تقویٰ وطہارت انابت الی اللہ کو اپنالیں،حقوق کی ادائیگی کرتے رہیں تو غیرمسلموں کے حق میں یہ انتہائی موٴثر اور خاموش تبلیغ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند