• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 40501

    عنوان: چٹھی لے كر تبلیغی جماعت میں جانا

    سوال: ایک شخص سرکاری ملازم ہے اور وو تبلیغ میں سات ماہ کے لیے جارہا ہے اور اسکو چھٹی بھی مل گئی ہے تو اسکو اس سات ماہ کی تنخواہ لینا جائز یا نہیں؟ تفصیلی جواب ارسال فرمائیں۔

    جواب نمبر: 40501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1222-1222/M=8/1433 اس بارے میں ادارے کا جو ضابطہ ہوگا، اسی کے مطابق حکم ہوگا ادارے کی طرف سے جتنی رخصت بلاوضع تنخواہ کا ضابطہ ہے، اس کی تنخواہ لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند