• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 38026

    عنوان: تبلیغی جماعت پر کچھ اعتراضات اور اس میں دین کے کچھ شعبوں کی عدم موجودگی

    سوال: تبلیغی جماعت نے دین کے میدان میں بہت کام کیا ہیا ور دین کی بہت خدمات کی ہیں۔ ہمارے ہاں ایک جدیدعالم تبلیغی جماعت پر کچھ اعترضات کرتے ہیں جو کہ یہ ہیں: 1) تبلیغی جماعت میں عبادت ا ور تبلیغ پر تو زور ہے ، لیکن اسلامی نظام قائم کرنے کا شعبہ نہیں ہے۔ 2) تبلیغی جماعت کی دعوت کا مرکز قرآن نہیں ہے جب کہ رسول قرآن کے ذریعہ سے دعوت کرتے تھے۔ 3) اپنے علاقے سے دوسرے ملکوں میں تبلیغ کے لیا جانا سنّت سے ثابت نہیں۔ ہمارے اپنے ملک میں بے نمازیوں ور گمراہ لوگوں کی بھرمار ہو تو ہم دوسری جگہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔ رسول نے تو کبھی کہیں کوئی تبلیغی جماعت نہیں بھیجی۔ 4) ہر مسلمان پر عبادت، تبلیغ ور اقامت ا دین کی جدوجہد فرض ہے۔ تبلیغی جماعت لوگوں کو رہ راست پر تو لا رہی ہے یعنی عبادت ا ور تبلیغ تو ہو رہی ہے ، لیکن ابھی تک اقامت دین میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں۔ براے مہر بانی ان اعتراضات کے جوابات دیں ور اگر یہ صحیح ہے تو بھی ہمیں اس سے آگاہ کریں۔

    جواب نمبر: 38026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 604-530/B=5/1433 جدید عالم صاحب کے جو اعتراضات آپ نے نقل فرمائے ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ وہ جماعت مودودی سے تعلق رکھتے ہیں، آپ ان کی باتوں پر دھیان نہ دیں۔ جو کچھ بھی آپ جماعت کا کام کررہے ہیں کرتے رہیں، ان اعتراضات کے جوابات کے چکر میں نہ پڑیں، ستر برس کی عمر میں انھوں نے بھی اقامت دین کا فریضہ انجام نہیں دیا۔ ان جدید عالم صاحب سے لکھوائیے کہ اقامت دین سے آپ کی مراد کیا ہے اور کن کن علاقوں میں اقامت دین انھوں نے انجام دی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند