• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 36935

    عنوان: تبلیغی جماعت اور والدہ كی خدمت

    سوال: میں انجنیئرنگ کا اسٹوڈنٹ ہوں۔ میں اپنے گھر سے دور رہتا ہوں۔ گھر پر میری والدہ ہیں، والد صاحب کا کئی سال پہلے انتقال ہو چکا ہے۔ جماعت میں جانے کے لئے والدہ کی اجازت نہیں مل پاتی۔ والدہ سے روزانہ فون پر بات ہوتی ہے۔ ایسے میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟ کیا میں جماعت میں جا سکتا ہوں چھٹیوں میں ؟

    جواب نمبر: 36935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 406-338/B-4/1433 اگر آپ کی والدہ محترمہ ضعیف اورکمزور ہیں، آپ کی خدمت کی محتاج ہیں تو ان کی خدمت کرنا تبلیغ میں جانے سے زیادہ اہم ہے، اوراگر آپ کی والدہ زیادہ ضعیف اورکمزور نہیں ہیں نہ آپ کی خدمت کی محتاج ہیں یا آپ کے دوسرے بھائی ان کی خدمت کرسکتے ہیں، انھیں کوئی تکلیف نہیں ہوگی تو آپ والدہ سے پوچھ کر ان کی رضامندی واجازت کے بعد جاسکتے ہیں، آپ بار بار اپنی خواہش ظاہر کریں گے تو ان شاء اللہ وہ اجازت دیدیں گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند