• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 35787

    عنوان: ایمان كی مضبوطی كے لیے

    سوال: ہم اپنے ایمان کو مضبوط کریں، آپ مجھے ایسے اعمال بتائیں جن سے ہمارا ایمان مضبوط ہوتا ہو اور یہ بھی میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ کیا کسی کافر کی غیبت ہوتی ہے؟

    جواب نمبر: 35787

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 14=16/1/1433 (۱) ایمان کی مضبوطی کے لیے فرائض کی پابندی، سنتوں کی پیروی، حسنات پر عمل ، سیئات کا اجتناب، دینی مجالس میں بیٹھنے کا اہتمام، علماء وصلحاء سے تعلقات، برے لوگوں سے کنارہ کشی، کسی صاحب نسبت بزرگ سے تعلق اصلاحی، ذکر اللہ کی کثرت، اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے سچی محبت، اکل حلال کی فکر اور اکل حرام سے اجتناب ضروری ہے۔ (۲) مصلحت عامہ اور دینی مفاد کے لیے کافروں کی غیبت درست ہے؛ بلاوجہ اور بلامقصد کافروں کی بھی غیبت نہ کرنی چاہیے؛ کیوں کہ اس میں نزاع وفساد کا اندیشہ ہے اور فضول گوئی بھی؛ تاہم اگر کوئی شخص کافر کی غیبت کرلیتا ہے، تو غیبت کرنے والا اس وعید کا مستحق نہ ہوگا جو ایک مسلمان کے متعلق وارد ہوئی ہے۔ ظاہرہ: أنہ لا غیبة للحربي (شامي: ۹/۵۸۷، زکریا، دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند