• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 35106

    عنوان: اگر کوئی شخص جماعت میں چار مہینے، تین دن یا چالیس دنوں کے جاتاہے اور وہاں اس کی محنت سے کچھ لوگ جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں اور ان کے عمل کا ثواب قیامت تک جماعت کے لوگوں کو ملے گا

    سوال: اگر کوئی شخص جماعت میں چار مہینے، تین دن یا چالیس دنوں کے جاتاہے اور وہاں اس کی محنت سے کچھ لوگ جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں اور ان کے عمل کا ثواب قیامت تک جماعت کے لوگوں کو ملے گا۔ اس لیے اگر ہم جماعت میں جائیں اور کچھ لوگوں پر محنت کریں تو کیا قیامت تک یہ ہمارے لیے کافی ہے کیوں کہ ان کے عمل کاثواب ہمیں ملے گا؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 35106

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2205=1271-11/1432 اجر وثواب کی کوئی مقدار مقرر نہیں ہے؛ بلکہ جس مقدار میں بھی حاصل ہو وہ کم ہی ہے، اس سے زیادہ مقدار میں حصول کی سعی مطلوب ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند