• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 33335

    عنوان: جنّات کو دعوت

    سوال: مجھے جنات کی تاریخ ان میں تبلیغ کیسے ہوئی وغیرہ کے بارے میں جاننا ہے، جنات کو قابو میں کرنا کیسا ہے اگر وہ خود ہم سے کہیں کہ آپ یہ عمل کرو ہم آپ کے قابو میں ہونا چاہتے ہیں۔ کچھ جنات میرے دوست ہیں اور اب تک انھوں نے مجھے اللہ کے شکر سے کافی گناہوں سے بھی روکا ہے یہ مسلمان جنات ہیں، ان کی دوستی کیسی ہے؟ میں ان سے خواب میں بات کرتا ہوں یا یہ میرے جسم کے اندر آجاتے ہیں، ان کو آمنے سامنے نہیں دیکھ سکتا۔ برائے مہربانی جلدی جواب کا طالب ہوں۔

    جواب نمبر: 33335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1443=881-8/1432 جنات کو تبلیغ حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمائی تھی، باقی آپ کے حق میں بہتر یہ ہے کہ نہ ان کو تبلیغ کرنے کی فکر میں پڑیں اور قابو کرنے کے چکر میں بھی اپنے آپ کو وابستہ ہرگز نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند