• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 33303

    عنوان: دو شیخ اسلام کی تبلیغی کررہے ہیں اور لوگوں کو مسلمان بنارہے ہیں، لیکن وہ تصویرلینے کو برا نہیں سمجھتے ہیں، حجاب پر کوئی سختی نہیں ہے

    سوال: دو شیخ اسلام کی تبلیغی کررہے ہیں اور لوگوں کو مسلمان بنارہے ہیں، لیکن وہ تصویرلینے کو برا نہیں سمجھتے ہیں، حجاب پر کوئی سختی نہیں ہے، رسول اللہ سے پہلے لفظ ” یا“ استعمال کررہے ہیں، عجب طریقہ سے وہ ذکر کررہے ہیں، مردو خواتین ایک ساتھ ہوتے ہیں وہ بھی ڈانس کی شکل میں۔ ایک خاتون رشتہ دار سے میں نے سنا کہ ہندوستان اور پاکستان میں کوئی اسلام نہیں ہے، بلکہ یہ لوگ صحیح ہیں اوریہ سچے مسلمان ہیں۔ وہ کہتی ہے کہ دو رکعت نماز پڑھو اور 41/ مرتبہ سورة فاتحہ پڑھ کر شیخ کو ثواب پہنچاؤ اور تمہاری تمام خواہشیں پوری ہوجائیں گی۔ وہ لوگ جلد ہی پاکستان آنے والے ہیں، اور ہرجگہ انہوں نے بڑی تصویر لگارکھی ہے۔ براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔ وہ لوگ سائپرس ، ترکی اور امریکہ میں رہتے ہیں۔

    جواب نمبر: 33303

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1210=1025-8/1432 وہ دونوں شیخ گمراہ ہیں، راہِ حق سے ہٹے ہوئے ہیں، ایسے لوگوں کے پھندے میں نہ آنا چاہیے ، ان دونوں کو اپنے تبلیغ سے یعنی گمراہی پھیلانے سے حسن سلوک کے ساتھ روک دینا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند