• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 33148

    عنوان: ہم اگر تبلیغ میں جائیں روز تو سب ساتھی خرچ کے پیسے ملاتے ہیں اگر ان میں سے کسی ایک یا دو ساتھیوں کا مال حرام ہو اور باقی کو پتہ نہ ہو تو کھانے پینے کا کیا حکم ہو گا؟ اور اگر پتہ جل جائے تو روز یا چلے کے درمیان کہ ایک ساتھی کا مال حرام کا ہے تو کیا کیا جائے؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    سوال: ہم اگر تبلیغ میں جائیں روز تو سب ساتھی خرچ کے پیسے ملاتے ہیں اگر ان میں سے کسی ایک یا دو ساتھیوں کا مال حرام ہو اور باقی کو پتہ نہ ہو تو کھانے پینے کا کیا حکم ہو گا؟ اور اگر پتہ جل جائے تو روز یا چلے کے درمیان کہ ایک ساتھی کا مال حرام کا ہے تو کیا کیا جائے؟ براہ کرم، اس پر روشنی ڈالیں۔

    جواب نمبر: 33148

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1388=852-8/1432 خواہ مخواہ تو کھود کرید نہ کریں، باقی اگر معلوم ہوجائے تو مالِ حرام کی تفصیل ذکر کرکے حکم شرعی معلوم کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند