• عقائد و ایمانیات >> دعوت و تبلیغ

    سوال نمبر: 32586

    عنوان: میراسوال یہ ہے کہ کیا خواتین اللہ کے راستے (جماعت ) میں نکل سکتی ہیں؟برا ہ کرم، قرآن ، حدیث، سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: میراسوال یہ ہے کہ کیا خواتین اللہ کے راستے (جماعت ) میں نکل سکتی ہیں؟برا ہ کرم، قرآن ، حدیث، سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور حیات الصحابہ رضی اللہ عنہم کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 32586

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 917=763-7/1432 عہد نبوی اور عہد صحابہ وتابعین میں ایسی نظیر نہیں ملتی کہ عورتوں کو دعوت وتبلیغ کے لیے دوسری جگہوں پر بھیجا گیا ہو، جہاں تک دین سیکھنے کی بات ہے تو عورتوں کے لیے مقامی طور پر کسی کے گھر میں ہفتہ میں ایک دو بار اجتماع کرلیا جائے اور وہاں وہ کبھی کسی عالم کو بلاکر دینی باتیں سن لیا کریں، کبھی پڑھی لکھی عورتیں بیان کردیا کریں اور دینی مذاکرہ کرلیا کریں تو زیادہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند